صوبائی حکومت محکمہ اطلاعات کو مزید فعال بنائیگی، وزیر اطلاعات

صوبائی حکومت محکمہ اطلاعات کو مزید فعال بنائیگی، وزیر اطلاعات

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

M0

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم گلگت بلتستان ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت محکمہ اطلاعات کو مزید فعال بنائیگی تاکہ علاقے میں صحافت کی ترقی اور ترویج کے لیئے یہ ادارہ اپنا بھر پور کردار ادا کرسکے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ محکمہ اطلاعات کا دائرہ کار مزید علاقوں تک وسیع کیا جائے گا اور اسکے لیئے ضروری عملہ بھی تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ اطلاعات کے دفتر کے دورے کے بعد سٹاف سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے تمام ادارے عوامی فلاح کے کاموں میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں تاکہ یہ علاقہ ترقی کر سکے ۔

وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے محکمہ اطلاعا ت کے زمہ داران پر زور دیا کہ وہ حکومتی کامیابیوں اور علاقے کے مسائل کو سامنے لانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں اور مقامی صحافتی اداروں اور پریس کلب کے حوالے سے موجودہ مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔