نوجوان

ہدایت علی ایڈوکیٹ کوسول جج / جوڈیشل مجسٹریٹ تعینا تی پر مبارک باد پیش، وزیر فرمان علی ایڈوکیٹ

شگر(عابد شگری)وزیر فرمان علی ایڈوکیٹ سابق نائب صد رہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان، ممبر ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ہدایت علی ایڈوکیٹ کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے سول جج / جوڈیشل مجسٹریٹ کا امتحان پاس کر کے جج تعینا ت ہونے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوے مبارک باد پیش کیا ہے اور موصوف کی گلگت بلتستان جوڈیشری میں تعیناتی کو انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے۔ اور امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ انصاف کی فوری دستیابی کیلئے کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے ہدایت علی جس کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے روندو ضلع اسکردو سے ہے کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت سول جج / جوڈیشل مجسٹریٹ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ موصوف کے چچا بھی ایڈیشنل سیشن جج ہیں۔ ہدایت علی نے اپنے تعلیم کا آغاز پبلک سکول اینڈ کالج سکردو سے کیا ۔ بعد ازاں آزاد جموں و کشمیر سے ایل ایل بی کا امتحان 2011 میں نمایاں نمبروں سے پاس کیا ۔ اس کے بعد چیف کورٹ گلگت بلتستان میں بطور وکیل کام کر رہے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button