گلگت بلتستان

پاراچنار جیسے دہشت گردانہ کاروائیوں سے جذبہ حسینی سے سرشار پاکستانی قوم کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان

گلگت (ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) دہشت گردانہ کاروائیوں سے جذبہ حسینی سے سرشار پاکستانی قوم کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ پاراچنار میں دہشت گردانہ کاروائی دشمن کابزدلانہ اقدام ہے ،افواج پا کستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریش جاری رہنا چاہئے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے پاراچنار میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ حسینی سے سرشار قوم دشمن کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگی۔ اس قوم کے بزرگ،جوان،بچے اور خواتین کے رگوں میں کربلا والوں کا خون دوڑ رہا ہے جو یزیدی لشکریوں کے ظلم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے ہیں۔ آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں نے حق و باطل کے درمیان حد فاصل کھینچ دی ہے اور اپنی شہادت سے پوری قوم کو پیغام دیا ہے کہ ہم حسینی راہ پر ہیں اور ظلم کے آگے سرجھکانے سے سرکٹانے کو ہم نے ترجیح دی ہے۔

آپریشن ضرب عضب نے دشمن کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور علی الاعلان دہشت گردوں کی حمایت میں کمربستہ افراد اور جماعتیں آج بلوں میں چھپ گئے ہیں۔اسلام کے نام پر بیگناہ افراد کو خاک و خون میں نہلا دینے والوں کے خود ساختہ اسلام کوقوم نے مستردکردیا ہے۔ انہوں سے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت آپریشن ہونا چاہئے تاکہ دہشت گردی کی جڑیں ہی ختم ہوجائیں۔ دہشت گردی کی خاموش حمایت کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر آپریشن ضرب عضب کے مقاصد حاصل نہیں ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button