گلگت بلتستان

امجد ایڈوکیٹ کو پارٹی کا صدر بنانانیک شگون ہے، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی استور احسان علی

استور(بیورورپورٹ) امجد ایڈوکیٹ کو پارٹی کا صدر بنانا پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے۔ نوجوان کو قیادت دی گئی ہے، پارٹی کو فعال کر نے میں اپنی تمام تر صلاحتیں صرف کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان پیپلز پارٹی استور احسان علی نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ناراض کارکنوں کو در در جاکر مناینگے اور پارٹی کو فعال بناینگے۔

سابقہ دور میں گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے حقیقی کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا جس وجہ سے پارٹی کو شکست ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) جو میرٹ کے دعوے کر رہی تھی لیکن آتے ہی استور میں تمام ٹھیکے اپنے کارکنوں کو دیا ہے۔ تمام دفاتر میںمنتخب نمائندئے انتقامی کا روایاں کر رہے ہیں۔ نوکریوں کے نام پر بلیک میلنگ کی جا رہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button