گلگت بلتستان

عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث تبدیلی کو جلد محسوس کرے گی۔ وزیر اطلاعات

گلگت (پ ر ) وزیر اطلاعات حاجی محمد ابراہیم نثائی نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپشن کے کلچرکوختم ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے اور تمام تر مشکلات کے باوجود لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا کہ حکومت کی بھاگ دوڑ ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں ہے جو دن رات عوام کی بہتری کیلئے سوچتا ہے اور جس کی قیادت پر پورے قوم کو ناز ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کا ویژن ہے کہ صوبے کو اپنے وسائل خود پیدا کرنے کیلئے دن رات کام کرنا ہوگا اور علاقے میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا کئے جائیں تاکہ عوام کی زندگی میں معاشی انقلاب برپا کئے جاسکے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ حکومت سڑکوں کی جال بجھارہی ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے اور لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع میسر ہوں۔ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم ، صحت اور تمام شعبوں میں جدیدیت لانے کیلئے نت نئے پالیسیوں پر کام کررہی ہے تاکہ صوبے میں موجود قدرتی وسائل کا بہترین استعمال کیا جائے او رلوگوں کی زندگی میں بہتری لائی جاسکے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں تباہی کے شکار اداروں کو دوبارہ بحال کیا جارہا ہے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کرپشن کے سخت خلاف ہے اور اس بارے ان کی پالیسی مکمل طور پر عدم برداشت کی ہے وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوںکے باعث تبدیلی کو جلد محسوس کرے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button