نوجوانوں کو سوشل میڈیا سے آنے والے ہر قسم کے منفی اثرات سے بچنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، یوتھ ڈسکشن فورم
گلگت (پ ر) سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی اثرات سے شعور و آگاہی اور یوتھ ڈسکشن فورم کا انعقاد معروف سماجی تنظیم PENاور AKRSPکے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔ فورم میں مقررین پروفیسر اعجاز احمد خان، اشتیاق احمد یاد اور نصرت اللہ خان نے سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی اثرات اور نوجوانوں کے کردار کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے مثبت اور منفی اثرات آجاتے ہیں۔ سوشل میڈیا مثبت اور منفی اثرات اور رویوں کو اپنانے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور منفی اثرات سے احتیاطبی تدابیر کے بارے میں اپنا اظہار خیال پیش کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا تمام لوگوں کو انفارمیشن پہنچاتا ہے۔ تمام مقررین نے گلگت بلتستان کے مخصوص معاشرتی حالات اور بدلتے اقتصادی پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے نوجوانوں کو سوشل میڈیا سے آنے والے ہر قسم کے منفی اثرات سے بچنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے تیار کرنا ہوگا۔