بلتستان ایجوکیشن ایلمنٹیری بورڈ کی نتائج میں بے شمار غلطیاں
گانچھے (محمد علی عالم ) بلتستان ایجوکیشن ایلمنٹیری بورڈ کی نتائج میں بے شمار غلطیاں سامنے آگئی۔ انٹرنیٹ پر کلاس آٹھویں اور پنجم کی سالانہ امتحان کی نتائج جاری کر دیا گیا مگر بے شمار غلطیوں نے امیدوار وں کو ذہنی اذیت میں ڈال دیا۔ اکثر امیدوار امتحان دینے کے باوجود نتائج میں غیر حاضرقرار دینے پر پریشان ہو رہے ہیں ۔ ان امیدواروں نے تمام مضمون کے امتحان تو دیا تھا مگر متعلقہ حکام کی غفلت سے نتائج میں غیر حاضر ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹاپ دس کی لسٹ میں شامل کچھ طلبہ کے نتائج کی تفصیل دیکھنے پر فیل دیکھا یا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم بلتستان ریجن کی غفلت اور لاپرواہی پر طلبہ کے ساتھ ساتھ والدین شدید غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ امتحان سے پہلے بھاری فیس لینے کے باوجود امتحانی نظام میں بے ضابطگی سے محکمہ تعلیم کی نااہلی ثابت ہو گئی ہے۔ انٹر نیٹ پر صبح کے اوقات رزلٹ کچھ فیل دیکھانے والے امیدواروں کو شام کو دیکھا گیا تو پاس ظاہر کیا گیا ہے ۔