گلگت بلتستان

گورنر گلگت بلتستان سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی اسلام آباد میں ملاقات

اسلام آباد (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ گورنر گلگت بلتستان نے پنجاب کے تمام میڈیکل اور انجنیرنگ یونیورسیٹیوں اور کالجوں میں گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کے لئے کوٹہ بڑھانے ، اور طلبا، طالبات کے اسکالر شپ میں اضافہ سمیت تمام سرکاری افسران کی capacity building کے لئے مختلف ٹریننگز کے انتظامات کرنے کی سفارش کی جن پر گورنر پنجاب نے مکمل عمل درآمد کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

 گورنر گلگت بلتستان نے گورنر پنجاب کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی اور گورنر پنجاب نے گورنر گلگت بلتستان کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی جو کہ دونوں نے قبول کرلی۔

Governor GB 2

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button