گلگت بلتستان

یاسین کے عوام اپنی صفوں سے سازشی عناصر کو باہر نکالیں، ڈپٹی سپیکر

غذر( پ ر) ڈپٹی سپیکر قانون سازاسمبلی جعفراللہ خان نے رسم تخم ریزی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ایک الگ ثقافت ہے اسی ثقافت سے پوری دنیا میں گلگت بلتستان کی ایک پہچان ہے۔گلگت بلتستان میں 10الگ الگ زبانیں بولی جاتی ہے، ان بولیوں کی الگ الگ کلچر ہے۔ جو گلگت بلتستان میں ایک گلدستہ کی مانند ہے۔ یاسین میں تخم ریزی کی قدیم رسم آج بھی بڑی جوش وخروش کے ساتھ منائی جاتی ہے جو کہ اس علاقے کے لئے ایک اعزاز ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ غذر شہدا کی سرزمین ہے یہاں کے عوام نے پاکستان کی بقا وسلامتی کے لئے بے شمار قربانیاں دئیے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے چند سازشی عناصر نے نہ صر ف غذ ر بلکہ گلگت بلتستان کو پوری دنیا میں بدنام کیا ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔ اللہ کے فضل کرم سے ہماری حکومت نے ان چند سازشی عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو نے نہیں دیا ہے۔ یاسین کے عوام ایک غیور اور غیرت مند قوم ہے۔ انشااللہ یہاں کے عوام اپنے صفوں سے ان سازشی عناصر کو باہر نکلالیں گے۔ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ ہماری حکومت بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ یاسین کے عوام کو درپیش مسائل کے لئے ہماری حکومت بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ بہت جلد یہاں کے مسائل دور ہو جائیں گے۔ تخم ریزی کے رسم سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ صوبائی حکومت غذر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گی۔ سی پیک کے متبادل روڈ گلگت بلتستان تا اسلاآباد بھی یہاں سے گزرے گا۔ جس کے لئے مکمل تیاری کی لی گئی ہے۔ گاہکوچ سلپی پل بھی بہت جلد ٹریفک کے لئے کھل دیا جائے جس سے اشکومن اور پنیال کے درمیان 6کلو میٹر راستہ کم ہو جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے رسم ورواج پوری دنیا میں ایک منفرد مقام ہے۔ اس طرح کے رسم سے لوگوں کو ایک ہونے کا موقع ملاتا ہے اور امن کو فروغ ہو تا ہے۔ علاقے میں امن ہو گا تو ترقی ہو گی ۔ اس طرح کے قدیم رسم کو آج بھی زندہ رکھنے پر یاسین کے عوام مبارک باد کے مستحق ہے۔ اور انشا اللہ آیند بھی گلگت بلتستان کے قدیم رسم وراج کو کیلنڈر میں شامل کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی و رہنما تحریک انصاف راجہ جانزیب نے مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا۔ اس موقع پر لوگوں کے روایتی رقص پیش کئے ۔ اور پولو میچ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button