آئی ایس او 12تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت منائی گی
گلگت(پ ر) آئی ایس او پاکستان امام خمینی کے حکم پر عمل کرتے ہوئے 12تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت منائی گی اس سلسلے میں ملک بھرمیں اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے دیگر مکاطب فکر کے ساتھ ملکر پروگرام ترتیب دینگے جن میں حضور ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلو پرروشنی ڈالی جائیگی۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے شعبے اطلاعات سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رسول آکرم ﷺ کی پیروی آج کی اسلامی دنیا کے تمام مسائل کا حل ہے۔ ایام ہفتہ وحدت بہترین موقع ہے کہ ہم ذات پیغمبر ﷺ کو اپنا مرکز و محور بنائیں تاکہ ہمارے اجتمائی و انفرادی مسائل و مشکلات کے راہ حل میں آسانیاں پیدا ہوں۔آ ج عالم اسلام کو پہلے سے زیادہ اتحاد و وحدت کی ضرورت ہے۔ اتحاد و وحدت کے ذریعے ہی عالم استعمارو استغبار کو شکست دیا جاسکتا ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے کہ ہم حضور ﷺ کی سیرت و تعلیمات پر عمل پیرا ہوں ۔