ماحول

اٹلی میں منعقد عالمی میلے میں سنٹرل قراقرم نیشنل پارک پہ بنی دستا ویزی فلمیں دکھائی جائیں گی، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان بھی مدعو

اسلام آباد: ای وی کے ٹو سی این آر کے کنڑی ڈائریکٹر ریاض الحسن ، پروگرام منیجر عارف حسین اور شہزادہ حسین مقپون نے وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان جناب حافظ حفیظ الرحمان سے ملاقات کی۔ انھوں نے وزیرِ اعلیٰ کو گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے ادارے کی کاوشوں سے آگا ہ کیا۔ اس سلسلے میں اگلے سال مئی میں اٹلی میں منعقد ہونے والی عالمی میلے میں سنٹرل قراقرم نیشنل پارک کے مختلف پہلووں پہ بنی دستا ویزی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے حوالے سے سیاحتی مواد بھی تقسیم کیا جائے گا۔ ان کاوشوں کا مقصد عالمی سطح پر گلگت بلتستان کے قدرتی حسن کو اجاگر کرنا ہے۔ تاکہ علاقے میں بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ نے ای وی کے ٹو سی این آر کی گلگت بلتستان سیاحت کے فروغ ، سی کے این پی کی بہتر تنظیم، اور اس کے ارد گرد رہنے والے لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کی جانے والے اقدامات کو سراہا۔ گزشتہ دنوں اٹلی کے پاکستان میں سفیر نے ای وی کے ٹو سی این آر کے پروگرام میں گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ اور دوسرے شعبوں میں کام کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا تھا جس کے لیے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو اٹلی کی حکومت کے ساتھ اشتراک کے مختلف امور پہ بھی آگا ہ کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button