گلگت بلتستان

موسلا دھار بارش کے بعد زمینی تودے گرنے سے شاہراہ قراقرم بند

چلاس(مجیب الرحمان) موسلا دھاربارش اور برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ ،شاہراہ قراقرم کوہستان میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔شاہراہ کی بندش سے گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر شہروں سے منقطع ہو گیا۔سڑک کی بندش سے مسافر اور ٹرانسپورٹرز پھنس کر رہ گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کوہستان کے حدود میں سڑک کو کھولنے کا کام جاری ہے۔مگر آخری اطلاعات تک شاہراہ کو نہیں کھولا جا سکا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کوہستان کے مختلف علاقوں میں بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے کھولنے میں وقت لگا۔آج کسی بھی وقت سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button