ثقافتگلگت بلتستان

شگر میں جشن مے فنگ کا تہوار روایتی انداز سے منایا گیا

شگر(عابد شگری) شگر ٹورزم ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م جشن مے فنگ کا تہوار جوش و خروش اورروایتی انداز میں منایا گیا۔ مغرب کے ازان کے بعد قریبی پہاڑوں سے جوان اور بچے ہاتھوں میں ڈنڈا مشعل لیکر نیچے اترے اور شاہی پولو گراؤنڈ میں جمع ہوکر مشعل ہوا میں لہرائے۔ آخر میں فضا میں فانوس چھوڑا گیا۔جشن مے فنگ کو دیکھنے کیلئے شگر اور سکردو سے سینکڑوں لوگ شاہی پولوگراؤنڈ میں جمع تھےاور خوب لطف اندوز ہوئے۔

Co-Polo

 اس سے پہلے دن شگر اور وزیر پور کے درمیان شگر کا قدیمی اور روایتی کھیل کو پولو کھیلا گیا جس میں شگر کی ٹیم نے وزیر پور کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔میچ کی مہمان خصوصی ڈی سی شگر رحمان شاہ اور ایس پی شگرعبدالرحیم تھے۔

جشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر رحمن شاہ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ثقافت کو زندہ رکھتے ہیں۔ یہ نہایت خوش آئند بات ہے کہ شگر کے لوگ اپنے ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ شگر انتظامیہ آئندہ ایسے پروگرامز کو زندہ رکھنے کیلئے بھرپور تعاؤن کرینگی۔

اس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے شگر ٹورزم ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین وزیر جعفر نے جشن مے فنگ کی تقریب دیکھنے آئے تمام مہمانوں اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور اس تہوار کو آئندہ بھی شایان شان طریقے سے منانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button