تعلیمگلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں 1900سے زائد یتیم بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہیں ۔ گورنر گلگت بلتستان

اسلام آباد:گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے پاکستان سویٹ ہوم فاونڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران قائد اعظم ویک کا افتتاح کیا۔ ۔پیٹرن ان چیف پاکستان سویٹ ہوم فاونڈیشن زمرود خان اور سویٹ ہوم اسلام آباد کے ننھے بچوں نے گورنر گلگت بلتستان کا شاندار استقبال کیا اوربچوں نے پاک فوج کی یونیفارم میں گارڑ آف آرنر بھی پیش کیا ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیوٹ ہوم ایک شاہکار ہے جس میں مذہبی اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں اور دور جدید کے تعلیم سے بھی آگائی دی جاتی ہے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے پیٹرن ان چیف زمرود خان اور پاکستان سویٹ ہوم کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم کام کے لیئے ہمیشہ پاکستان سویٹ ہوم کے ساتھ تعاون کرینگے اور گلگت بلتستان کے دیگر تمام اضلاع میں بھی یتیم بچوں کے لیئے سویٹ ہومز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اوران سویٹ ہومز کے ذریعے گلگت بلتستان کے یتیم بچوں کو میعاری تعلیم مہیا کیا جائے گااو ر ان بچوں کی بہتر ین ماحول میں پرورش کیا جائے گا تاکہ یہ یتیم بچے بھی معاشرے کا ایک اچھا فرد بن سکیں اور معاشرے میں اپنا ایک مقام بنا سکیں ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ حالیہ سروے کے مطابق گلگت بلتستان میں 1900سے زائد یتیم بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہیں ۔ان بچوں کو پاکستان سویٹ ہوم کے ذریعے معیار ی تعلیم فراہم کیا جائے گا۔

28-12-2015-2

 گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سویٹ ہوم اسلام آباد کے طالب علموں نے اس تقریب میں روایتی رقص بھی پیش کیا اور گلگت بلتستان کے کلچر کو اجا گر کیا جس پر گورنر گلگت بلتستان نے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔

پیٹرن ان چیف پاکستان سویٹ ہوم فاونڈیشن زمرود خان نے کہاکہ گورنر گلگت بلتستان نے اپنے مصروفیات سے وقت نکال یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کرائی جس پر ہم ان کا شکریہ اد ا کرتے ہیں اور کہا کہ گورنر گلگت بلتستان ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سماجی اور ہمدرد انسان بھی ہیں اور امید ظاہر کیا کہ مستقبل میں گورنر گلگت بلتستان ہماری سرپرستی کرینگے اور گلگت بلتستان کے یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیےاپنا کردارادا کرینگے ۔اس تقریب میں گورنر گلگت بلتستان کے صاحبزادے پرنس سلیم خان نے بھی شرکت کیا اور یتیم بچوں کی اچھی پرفارمنس پر ان کو داد دیا اور کہا کہ یتیم بچوں کو معاشرے میں اچھا انسان بنانے کے لیئے کرردار اد کرینگے۔

28-12-2015-4

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button