صحتگلگت بلتستان

یاسین: لالک جان شہید ہسپتال ہندور کے چوکیدار نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کے لیے ہسپتال کوتالا لگادیا

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یاسین کے بالائی گاوں ہندور میں واقع لالک جان شہید ہسپتال ہندور کے سابق چوکیداراور زمین مالک نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کے لیے ہسپتال کوتالا لگادیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال کے سابق چوکیدار بابور خان کے خلاف تھانہ یاسین میں تحریری درخواست جمع کیا ہے۔ ہسپتال کی تالا بندی کے باعث ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور تمام سٹاف نے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک ہسپتال کے گیٹ کے ساتھ مین روڑ پہ گزارا۔ ہسپتال میں آنے والے مریض بھی بغیر علاج کے واپس جانے پرمجبور ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق یاسین کے بالائی گاوں ہندور میں واقع شہید لالک جان ہسپتال کو ہسپتال کے سابق چوکیدارجو کہ ہسپتال کے لیے الاٹ شدہ زمین کا مالک بھی ہے نے ہسپتال کو تالا لگا دیا ہے جس کے باعث ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور ملازمین کے علاوہ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے چوکیدار کے خلاف تھانہ یاسین میں رپورٹ درج کیا ہے۔ محکمہ صحت غذر نے اگریمنٹ کے مطابق زمین مالک بابور خان نامی شخص کو گریڈ ون میں بھرتی کیا اور بابور خان عمر کے حساب سے گیارہ سال نوکری کرنےکے بعد ریٹائرڑ ہوگئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button