گلگت بلتستان
چلاس: بوٹی کالونی میں پانی کی لیکج سے پیدل چلنا محال
چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بوٹی کالونی چلاس میں پانی کی لیکج سے پیدل چلنا محال ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پلاسٹک پائپ کے خلاف کاروائی کرے اور پورے محلے کی صفائی یقینی بنائیں۔ بوٹی کالونی کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ عرصہ دراز سے پلاسٹک پائپ کی مسلسل لیکجز سے پورے محلے میں نہ صرف گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں بلکہ پیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے۔ کالونی کے مکین کئی مرتبہ ضلعی انتظامیہ کے حکام سے مل کر مسائل حل کرنے کے حوالے سے بتایا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کی ہے کہ وہ بوٹی کالونی کا وزٹ کریں اور پلاسٹک پائپ کے خلاف بھرپور ایکشن لیکر صاف ستھرے کالونی کی بنیاد رکھیں تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔