گلگت بلتستان

گلگت: سلمان تاسیر کو انسانی حقوق اور اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے پر شہید کیا گیا، سعدیہ دانش سیکرٹری اطلاعات اکستا ن پیپلز پاٹی گلگت بلتستان

گلگت ( خبر نگار خصوصی) پاکستا ن پیپلز پاٹی گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ PPPنےہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی تحفظ اور دفاع کیا ہے، انتہا پسندی اور تشدد کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے جس کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی نے اہم رہنماوں سمیت ہزاروں کارکنوں کی جانیں قربان کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز مرحوم سلمان تاسیر کی برسی کے حوالے سے اخباری بیان دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا شہید سلمان تاسیر کو انسانی حقوق اور اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے پر شہید کیا گیا تھا۔ سلمان تاسیر نے مظلوموں کے خلاف قوانین کی غلط استعمال کے خلاف آواز بلند کی تھی جس پر ملک شمن عناصر کو راس نہیں آیااور انہیں شہید کردیا گیا ۔انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ملک سے انتہا پسندی کے خاتمہ اور اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کے لئے جد وجہد جاری رکھے گی ۔واضح رہے مرحوم سلمان تاسیر ان کے سیکیورٹی پر مامور ایک گارڈ نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button