صحتگلگت بلتستان

گلگت میں 50 بستروں پر مشتمل سٹی اسپتال کی افتتاحی تقریب، حکومت بلاتفریق گلگت بلتستان کے طول عرض میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادے گی ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان

گلگت ( پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے اتوارکے روز گلگت میں ایک جدید اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ترقی کا ایجنڈہ بالکل واضح ہے اور حکومت بلاتفریق گلگت بلتستان کے طول عرض میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادے گی ۔ گلگت میں ایک جدید 50 بستروں پر مشتمل اسپتال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر انہوں نے اسپتال کے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا اور اور ڈیوٹی پر مامور عملے کو ہدایت کی کہ وہ دل و جان سے آنے والے مریضوں کی تیمار داری اور خدمت کریں۔ انہوں نے اسپتال کے انتظامیہ کو احکامات بھی جاری کیئے کہ اسپتال کے تمام شعبے مکمل طور پر فعال ہونے چاہیں اور عوام کو کسی بھی طرح کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے شعبہ امراض قلب ۔ لیبارٹری، اور مریضوں کے وارڈز کا بھی معایئنہ کیا اور مریضوں کی تیمار داری بھی کی۔

CM2

وزیر اعلیٰ کو اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور وزیر اعلیٰ نے انتظامی نوعیت کے تمام امور پر فوری احکامات بھی جاری کر دیئے۔ انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ پانچ کروڑ کی لاگت سے طبی آلات خریدے گئے ہیں۔ وزیر اعلی کو یہ بھی بتایا گیا امراض قلب کے علاج کے لیئے بھی تمام ضروری آلات بھی خریدے گئے ہیں اور عوام کو تمام طبی سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں۔ وزیر اعلی کو یہ بھی بتایا گیا کہ امراض چشم کے علاج کے لیئے اسپتال کی عمارت کی تعمیر کے لیئے ملحقہ زمین خریدی گئی ہے اور شعبہ اطفال اور خواتین کا شعبہ بھی اس نئی عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔

4

وزیر اعلی نے کہا کہ آنے والے کابینہ کے اجلاس میں تمام پالیسیوں پر باقاعدہ غورو خوض کے بعد فیصلہ کیا جائے گا اور باقاعدہ پالیسی بنا کر تمام امور سر انجام دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے سیکریٹری صحت اور دیگر دو افسران کی نگرانی میں ایک کمیٹی بنانے کا ا علان بھی کیا اور کہا کہ ڈاکٹروں کی مراعات اور دیگر معاملات پر باقاعدہ پالیسی بنائی جائے گی تاکہ گلگت بلتستان میں کام کرنے کے لیئے ڈاکٹرزکو ترغیب دی جا سکے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ماضی میں بد قسمتی سے صحت کے شعبے کو مکمل نظر انداز کیا جس کے باعث لوگوں کو صحت کے میدان میں خاطر خواہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو حکم دی کہ وہ ہفتے میں ایک بار اسپتال کا دورہ کر کے ملازمین کی حاضری اور صفائی کے معاملات پر کڑی نظر رکھی جائے اور مریضوں اور انکے تیمار داروں کو سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔ انہوں نے اسپتال کے ڈاکٹرز کو پک اینڈ ڈراپ دینے کے علاوہ اسپتال کو درکار فنڈز کی بھی فوری فراہمی کا حکم دیا۔ انہوں نے ڈائیریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر نظیم احمد سے کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر اسپتال کا آنے والے دنوں میں تفصیلی دورہ کریں گے اور انہیں ہدایت کی کہ اس موقع پر مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی جائے تاکہ اسپتال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

1

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button