متفرق

ایم ڈی نیٹکو پر بے بنیاد الزامات لگانے والے خود چور اور کرپشن میں ملوث ہیں، شاہ رئیس خان، محمد جمال، علی اکبر، گلاب خان وغیرہ کا اجتماعی بیان

گلگت(پ ر) ایم ڈی نیٹکو ایک مخلص شخص ہے جو ناردرن ایریاز ٹرانسپور ٹ کارپوریش کو اچھی اور بہترین طریقہ سے چلارہے ہیں ۔ایم ڈی نیٹکو پر الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں الزمات لگانے والے خود چور اور کرپشن میں ملوث ہیں ۔ان خیالات کا اظہا ر عوامی حلقوں نے ایم ڈی نیٹکو سعید اللہ یوسف زائی کے حوالے سے گزشتہ روز چھپنے والی ایک خبر پر بیان دیتے ہوئے کیا۔ بیان دینے والوں میں شاہ رائیس خان ،محمد جمال شاہ ،علی اکبر خان ،عادل خان ،گلا ب خان ،غازی کریم و دیگرشامل تھے، جنہوں نے میڈیا کے نمائندں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی نیٹکو انصاف پسند شخص ہے اور کچھ کرپٹ لوگ ان سے اپنی زاتی مفاد حاصل کرنے کی کوشش کررہے جس پر موصوف کرنے نہیں دیتے ہیں اس لئے ان افراد کے کو ایسے صاف و شفاف اشخاص کی ضرورت نہیں ہوتی ۔

عمائیدین نے کہا کچھ عرصے پہلے ایک صوبائی وزیر اور پارلیمانی سیکریٹری نے ایم ڈی نیٹکو سے کچھ گاڑیاں مانگی تھی لاہور میں اپنے رشتہ دار کی شادی پر جانے کے لئے اور یہ کہ وہ اپنے من پسند افراد کو میرٹ کی پامالی کرتے ہوئے نیٹکو میں ملازمت دلوانا چاہتے ہیں۔ ایم ڈی نیٹکو نے ان کی یہ فرمائش مسترد کردی تھی جس پر ان کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔

انہوں نے کہا اگر ایف آئی اے کارروائی کرنا چاہتی ہے تو ان کے پاس 200سے زائد کیسز پڑی ہیں جن سے گلگت بلتستان کو اربوں کا نقصان ہوا ہے ان پر کاررائی کرے ،لیکن ان پر اس لئے کارروائی نہیں کی جارہی ہے کیوں کہ ان کیسسز میں اعلیٰ حکام اور بڑے بڑے بیوروکریٹس شامل ہیں جن کو بچانے کے لئے دوسروں پر اس قسم کے الزمات لگا کر اپنے اپ کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں کہا کہ ایم ڈی نیٹکو کے خلاف بنایا گیا مقدمہ واپس نہ لیا گیا توروڑ بلاک کرکے بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button