سیاست

فداناشاد کرپشن کی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں، پیپلز پارٹی پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے، سید مہدی شاہ، سابق وزیر اعلی

سکردو (پریس ریلز )پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل ایگزیٹو کمیٹی کے ممبر اور سینئر رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی سید مہدی شاہ نے کہا کہ فدا محمد ناشاد پیپلزپارٹی کے خلاف بیانات دینے سے قبل اپنا گریباں جھانکھیں ، فدا محمد ناشاد کے بیان پر درعمل کا ا ظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فدا محمد ناشاد پارٹیاں بدلنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتے ، ان کا کام پارٹی بدلنے کے سوا کچھ نہیں فدا محمد ناشاد ن لیگ کے ترجمان بننے کے بجائے سپیکر بن کر بیانات دیں ، ناشاد سپیکر کم اور ن لیگ کے ترجمان ذیادہ لگتے ہیں ،ناشاد صاحب کے منہ سے کرپشن کے بیانات اچھے نہیں لگتے ہم پر کرپشن کے بے بنیاد الزمات لگانے کے بجائے ناشاد اپنا گریبان جھانکھیں ، ناشاد خود بھی کرپشن کی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں ان کے کرپشن کرنے کا انداز نرالا ہے، ناشاد اپنے گنے چنے ٹھیکہ داروں کو ٹھیکے دلاتے ہیں اور ان کے پیسوں سے ہی الیکشن لڑتے ہیں حالیہ سیالاب کے بعد جو ٹھیکے دئیے گئے وہ ناشاد کے چہتے ٹھیکہ داروں کو دئیے گئے ،ناشاد بتائیں کہ ان ٹھیکہ میں میرٹ کا کتنا خیال رکھا گیا ، فدا محمد ناشاد موقع پرست اور مفاد پرست انسان ہیں وہ اپنا کام اور مفاد حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں وہ اپنے مفاد کے حصول کے لیے طالبان کی حکومت آئے تو اُس میں بھی شامل ہو جائیں گے ، وہ حکومت میں رہنا چاہتے ہیں ان کے مزاج کے اندر مستقل مزاجی نہیں ،حکومت کے لیے انہوں نے اتنی پارٹیاں بدلی ہیں کہ ہمیں یاد بھی نہیں کہ وہ کس کس پارٹی میں رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جناب مولوی حفیظ الرحمن سادگی کا ڈھونگ رچانا چھوڈ دیں ، ان کی سادگی کا پول کھل گیا ہے جناب موصوف نے جی بی ہاوس میں دفتر کے ایک کمرے کے علاوہ تھکاوٹ نکالنے کے کمرہ بنایا ہے اور ساتھ ہی آرام فرمانے کے لیے فلیٹ بھی لے لیا ہے جبکہ اپنے بھائی ڈاکٹر اقبا ل کو کافی عرصے سے جی بی ہاوس میں بٹھایا ہو ا ہے چھے مہینوں میں حفیظ الرحمن نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا لیکن اپنی ذات کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور پانچ سالوں تک وہ صرف اپنی ذات کے لیے کام کریں گے عوا م سے انہیں کوئی سروکار نہیں سکیورٹی اور پروٹوکول کے نام پر کڑروں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ جب لاہو ر جاتے ہیں تو اپنے پروٹوکول سمیت جاتے ہیں جس کے اخراجات گلگت بلتستان حکومت پر آتے ہیں جبکہ انہیں پروٹوکول فراہم کرنے کی زمہ داری پنجاب حکومت کی ہے ہم نے اپنے دو ر میں سادگی اختیار کی اور وسائل کا بے درخ استعمال نہیں کیا ، سکیورٹی اور پروٹوک کے نام پر روپے خرچ کرنا ان کا معمول بن گیا ہے حفیظ الرحمن نے جی بی ہاوس کو خالہ جی کا گھر بنایا ہوا ہے جی بی ہاوس کے پندرہ کمروں میں حفیظ کے رشتہ دار ایک عرصے سے ٹھہرے ہوئے ہیں ، پندرہ دن سے زائد جی بی ہاوس میں ٹھہرا نہیں جا سکتا ، گلگت سکردو روڈ کے حوالے سے سپیکر ، ڈپٹی سپیکر ، وزیر اعلیٰ ، اور وزیر تعمرات سمیت عزت مآب میجر امین بنانات دے رہے ہیں لیکن اس روڈ پر کام ہوتا ہوا دیکھائی نہیں دیتا ، اگر انہوں نے رواں سال مارچ تک اس کا ٹینڈر منظور کرایا تو میں انہیں سلام پیش کروں گا ، جھوٹے بیانات کے زریعے عوا م کو بہلانے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button