متفرق

مسافروں اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد شاہراہِ قراقرم پر سیکیورٹی کا معاملہ لٹک گیا

گلگت ( خصوصی نمائندہ) ہربن چیک پوسٹ پر پولیس اور مسافروں کے درمیان تصادم کے بعد KPKپولیس کا رویہ بدل گیا ،KKH پر نئی سیکورٹی فراہمی کا معاملہ لٹک گیا مسافر بدستور خوف میں مبتلا و مشکلات کا شکار ،گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی KKP کے ہم منصب سے ایک اہم ملاقات میں معاملہ طے پایا گیا تھا کہ شاہراہ قراقرم پر بہت جلد نئی سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے اور KPK کی حدود کو مسافروں کیلئے محفوظ بنانے کیلئے KPK حکومت ہرممکن اقدامات اٹھائے گی ،دونوں وزراء اعلیٰ کی اس ملاقات کے فوری بعد ہربن چیک پوسٹ پر پولیس اور مسافروں کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد پولیس کا رویہ بدل گیا ہے پولیس نفری کی کمی کا واویلا کیا جانے لگاہے جس کے باعثKKH پر نئی سیکورٹی انتظامات کا معاملہ لٹک گیا ہے اور اس معاملے میں تا حال کوئی پیش رفت نیہ ہوسکی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافرو بدستور خوف اور مشکلات کا شکار ہیں

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button