متفرق

عوامی شکایات پر ایکشن، محکمہ برقیات نے ہنزہ میں غیر قانونی سپیشل لائنز ختم کرنے کی مہم شروع کردی

 ہنزہ (اکرام نجمی)ہنزہ میں بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم اور اسپیشل لانؤں کے خلاف عوامی شکایات کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے تمام اسپیشل لائنوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر لگائے گئے اسپیشل لائنوں کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اس سلسلے میں علی آباد اور کریم آباد کے علاقوں میں موجود اسپیشل لائینوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے ۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے احکامات جاری کیے تھے اس کاروائی کو شفاف اور موثر بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کے زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دیا گیا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کو شامل کیا گیاہے ۔

کمیٹی چھاپوں کے زریعے ان غیر قانونی لائنوں پر نظر رکھے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لایا جائیگا۔

اس کمیٹی کے علاوہ ایک اور کمیٹی کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے جو تھرمل جرنیٹر کے فیول اور بجلی کی تقسیم اور لوڈ شیڈنگ شیڈول کو مونیٹر کریگی ۔

یاد رہے کہ ہنزہ میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کی جانب سے فراہم تھرمل جرنیٹر آن ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں ہوئی تھی اور لوگوں کی جانب سے اسپیشل لائینوں اور غیر منصفانہ بجلی کی تقسیم کے حوالے سے شدید تحفظات کے تھے۔

اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے جنرل سیکریٹری معروف قانون دان امین کا کہنا تھا کہ ہم نے ہنزہ سے اسپیشل لائنوں کی خاتمے اور خاص کر بااثر افراد کو نوازنے کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے انشااللہ ہم عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دینگے ہنزہ میں بجلی کے علاوہ اور بھی بہت سے مسائل ہیں جن کو حل کرنا مسلم لیگ ن ہنزہ اپنا قومی زمہ داری سمجھتا ہے ہم کسی دباوٗ میں آئے بنا بجلی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی بھر پور کوشش کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button