گلگت بلتستان

ہنزہ دریائے گنش پر بننے والی ایک میگاواٹ پائیلیٹ پاور منصوبہ ختم کرنے کی کوششوں سے وادی میں غم وغصے کی لہر

ہنزہ (اکرام نجمی،  زوالفقار بیگ)دریائے ہنزہ گنش پل پر بننے والی ایک میگا واٹ پائیلٹ پاور پروجیکٹ کو منسوخ کرنے کی خبروں کے بعد ہنزہ میں شدید غم و غصہ پا یا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوائنٹ سکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن نمبردار اجلال حسین کا کہنا تھا کہ یہ ہنزہ کے عوام کا ساتھ زیادتی ہے ن لیگ ہنزہ کی گورنر گلگت بلتستان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان سے اپیل ہے کہ وہ اس غیر منصفانہ قدم کا فوری نوٹس لیں، اور اس طرح کے عزائم کو ناکام بنائے۔ ہنزہ کے عوام اس وقت بجلی کے شدید بحران کا شکار ہے اور اسطرح کے اقدامات سے عوام میں مایوسی کے ساتھ ساتھ شدید غم و غصہ بھی پایا جاتا ہے تھرمل جرنیٹرعارضی حل ہے جبکہ ہائیڈل پروجیکٹس ہی ہنزہ میں بجلی کے مستقل حل ہے ۔
اس سلسلے میں عوامی حلقوں میں بھی شدید تشویش پایا جارہے اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نمائندے ووٹ لینے کی حد تک اس قسم کے پروجیکٹس کا اعلان کرتے ہیں اور کامیابی کے بعد یہ منصوبے پھر ختم ہونے لگتے ہیں۔ پچھلی حکومت کے دور میں بھی کئی منصوبوں کا اعلان کیا گیا تھا مگر اب تک کسی بھی منصوبے پر کام نہیں ہوسکا اور جن منصوبوں پر کام شروع کیا گیا وہ بیمار منصوبے بن چکے ہیں جنکی مثال مسگر قندرچی اور حسن آباد کے پروجیکٹس ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button