سیاست

صوبائی حکومت عبوری آئینی صوبے کے راہ میں رکاوٹ ہے، راجہ جہانزیب

یاسین(معراج علی عباسی) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کے لیے تیار ہے۔مگر گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت میں موجود چند کشمیر نواز ممبران عبوری آئینی صوبے کے راہ میں رکاوٹ بنے ہوے ہیں۔

پی ٹی آئی کے وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں ایک بااختیار صوبائی حکومت کے قیام اور عوامی خواہشات کے مطابق سیٹ اپ تیار کیا ہے۔ نئے سیٹ اپ کی تیاری میں گلگت بلتستان کے تمام سیٹک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبرقانون ساز اسمبلی ورہنماپاکستان پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانزیب نے کیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بااختیار بنانے اور گلگت بلتستان کی تعمیروترقی کےلے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ذاتی دلچسپی شامل ہے۔۔ گلگت بلتستان کے صوبائی سیٹ اپ کے حوالے سے بہت جلد خوشخبری متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد گلگت بلتستان میں بھی نیب کسی حد تک متحرک ہوا ہے۔ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بنتے ہی گلگت بلتستان میں ایک آزاد و خود مختار صوبائی احتسابی ادارے کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو کہ ایک لاکھ سے پانچ کروڑ تک کے خوردبرد میں ملوث افراد کے خلاف احتسابی عمل شروع کریگا۔

پی ٹی آئی کی حکومت سب سے پہلے صوبے میں نیب کو فعال کریگا اور تمام کرپٹ افراد کے خلاف نیب کے زریعے بے رحم احتساب کا عمل شروغ کیا جاے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے صوبائی صدارت کے لے پارٹی قیادت جس نام پر اتفاق کرینگے ہم تسلیم کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button