تعلیمگلگت بلتستان

نگر: احمد حسین نگر ی بلا مقابلہ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع نگر کے صدر منتخب ہوگئے

نگر ( سٹاف رپورٹر) احمد حسین نگر ی بلا مقابلہ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع نگر کے صدر منتخب ہوگئے۔ احمد حسین نگری اس سے پہلے ٹیچرز ایسوسی ایشن ہنزہ نگر کے نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے، اب نگر الگ ضلع بننے کے بعد انھیں ضلع نگر کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ گزشتہ دنوں سکندر آباد نگر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع نگر سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر حاجی شاہد حسین نے کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شاہد حسین نے کہا کہ اب ہنزہ اور نگر دو الگ الگ ضلعے بن گئے ہیں لہذا ضروری ہے کہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کو دونوں ضلعوں میں مذ ید فعا ل بنایا جائے تاکہ دونوں اضلاع میں تعلیم سے متعلق مسائل کو حل کیا جا سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے دوسرے تمام اضلاع کی طرح ضلع نگر میں بھی تعلیمی مسائل کو حل کرنے اور معیاری تعلیم کو فروغ دینے میں بھر پور کردار اد کرے گی۔ انھوں نے اس مو قعے پر احمد حسین نگر ی کو بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبار ک باد دی اور کہا کہ انھیں یقین ہے کہ نو منتخب صدر پور ے ضلع کے اسا تذہ اور شعبہ درس و تدریس سے متعلق افراد کی نمائندگی کرتے ہوئے خلوص اور دیانت داری سے کام کریں گے۔ اجلاس کے آخر میں خطا ب کرتے ہوئے نو منتخب صدر نے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ خلوص اور ایمانداری سے کام کریں گے اور اساتذہ کو درپیش تمام مسائل کو حل کریں گے انھوں نے کہا کہ اگلے چند روز بعد وہ ایک اجلاس منعقد کریں گے جس میں ایسو سی ایشن کی کا بینہ کے دیگر اراکین کا اعلان کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button