چترال

لواری ٹنل سے ٹرکوں کی آمدورفت پر پابندی ختم کی جائے۔تجار یونین چترال

8432089149_ee64773babچترال(بشیر حسین آزاد ) تجار یونین چترال کے کابینہ کا اجلاس زیر صدارت حبیب حسین مغل صدر تجار یونین منعقد ہوئی۔اجلاس میں لواری ٹنل سے ٹرکوں کی آمد رفت پر پابندی کوختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ ضلع چترال کی آبادی تقریباً5لاکھ ہے اتنی بڑی آبادی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سامان لانے کے باوجود روزمرہ استعمال کی چیزیں پوری نہیں ہوتی اور اگر لواری ٹنل سے ٹرکوں کی آمدورفت پرپابندی برقرار رہی تو ضلع چترال میں اشیاء خوردنوش کی قلت پیدا ہوگی۔اس لئے تجار یونین این ایچ اے کے اس ظالمانہ حکم کو مسترد کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پشاور ،بٹ خیلہ اور پنجاب سے چترال لانے والے سامان کو دیر میں اُتارا گیا اور بذریعہ مزدہ گاڑی چترال لے جانے کا حکم دیا گیا تو اس کی وجہ سے کرایہ مزید مہنگا ہوگا اور اس کا اثر براراست عوام پر ہوگا اور تجار برادری بھی متاثر ہونگے اس لئے تجار یونین اس حکم کو بھی ماننے کے لئے تیار نہیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ تجار یونین کی کابینہ مرکزی اور صوبائی حکومت ،وزیر مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے کی خدمت میں درخواست کرتی ہے کہ ٹرکوں پر سے پابندی اُٹھا کر چترالی عوام پر رحم کھائیں،ہماری مجبوری کو سمجھنے کی کوشش کرے کیونکہ نہ زمینی راستہ ہے نہ ہوائی۔تجار یونین نے لواری ٹنل کے ذمہ داروں اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لواری ٹنل سے آمدروفت دودن انتہائی کم ہے آمدرفت کے دنوں میں اضافہ کے ساتھ ٹرکوں کی آمدورفت پر پابندی ختم کیاجائے بصورت دیگر حالات کشیدہ ہوجائینگے جس کی تمام تر ذمہ داری این ایچ اے اور دیگر ذمہ داروں پر عائد ہوگی.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button