متفرق

بغیر اجازت شہر میں تعمیرات پر پابندی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز، دو ٹھیکیدار، چار مزدور گرفتار

گلگت: مقامی انتظامیہ سرگرم ہو گئی شہر گلگت میں مقامی انتظامیہ کے اجازت کے بغیر تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون اسسٹنٹ کمشنر کے جاری احکمات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی تیز کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد وقاص انور کے حکم پر تحصیلدار ہیڈکوارٹر حبیب الرحمن نے میونسپل فورس کے جوانو ں اور پولیس جوانو ں کے ہمراہ گلگت کے حدود جو ٹیال میں غیر قانونی طور پر مکان تعمیر کر نے اور شہر میں کسی بھی قسم کی تعمیرات پر دفعہ 144کی کیخلاف ورزی کرنے والے مالک حیدر علی اور ٹیکھیدارجمیل اور4مزدوروں کے خلاف کاروائی کر کے موقع سے گرفتار کرتے ہوے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا ۔ایس ڈی ایم گلگت رانا محمد وقاص انور نے خلاف ورزی کرنے والے حیدر علی اور جمیل پر جرمانہ کی سزا دیتے ہوے کام بند کرنے کا حکم دیا اور اس موقع پر انہو ں نے تحصیلدار حبیب الر حمن سے کہا کہ وہ شہر میں پابندی کے خلاف ورزی کرنے والو ں اور تجاویزات کے خلاف کریک ڈاون تیزکریں ۔قانون کی حکمرانی کو ہر حال میں قایم رکھیں گے۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button