گلگت بلتستان

عوامی مفادات کے برعکسا قدامات پر بھر پور انداز میں مذاہمت کی جائیگی، صوبائی کابینہ پاکستان پیپلز پارٹی

گلگت( پریس ریلیز) صوبائی حکومت کے ساتھ مضبوط اپوزیشن کا کردار اد ا کیا جائے گا اور عوامی مفادات کے برعکس اٹھائے جانے والی اقدامات پر بھر پور انداز میں مذاہمت کی جائیگی۔ موجودہ حکومت کی پاور پالیسی گلگت بلتستان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے کیوں کہ اس پالیسی پر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیاگیا جس کو سابقہ GBکونسل اور قانون ساز اسمبلی مسترد کرچکی ہے۔ لہذا صوبائی حکومت کو متنبہ کیا جاتاہے کہ وہ اپنے مینڈیٹ کے حدود کا خیال رکھے ۔ان خیالات کا اظہاراتوار کے روزدانش ہاؤس نگرل میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نئی بننے والی صوبائی کابینہ کی پہلی اجلاس میں کابینہ کے ارکین نے متفقہ طور پر ان نکات پر فیصلہ کرتے ہوئے کیا ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کابینہ کی اجلاس کی صدارت صوبائی صدر PPPگلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کی اور اجلاس میں سینئر نائب صدر جمیل احمد ،نائب صدر ظفر اقبال ، نائب صدر بشیر احمد خان، عتیق ایڈووکیٹ اور صوبائی ترجمان PPPگلگت بلتستان سعدیہ دانش نے شرکتت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ نارض کارکنوں سے رابطہ اور انہیں PPPمیں واپس لاکر عزت دی جائیگی اور ان کی رائے کا احترام کیا جائے گا۔ ضلع ہنزہ ،نگر، غذر اوراسکردو کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی دینے کیلئے سابق ٹکٹ ہولڈرز سے مشاورت کئے جائیگے اور اہم عہدے ڈویژن کے بنیادوں پر تقسیم کئے جائینگے تاکہ گلگت بلتستان میں ہر طبقے کی موثر نمائندگی ہوسکے ۔

امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم نو کے لئے اضلاع کا دورہ کیا جائے گااور جمہوری انداز میں اضلاع کی تنظیم نوکی جائیگی ۔ صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گائے گا اور PPPتھیینک ٹینک فورم کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

PPP گلگت بلتستان کے صوبائی کابینہ کے عہدیداران سینئر نائب صدر جمیل احمد ،نائب صدر ظفر اقبال عتیق ایڈووکیٹ اور صوبائی ترجمان سعدیہ دانش نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئر میں آصف علی زردار اور چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کے شکرگزار ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان میں نوجوان قیادت کو پارٹی کے ذمہ داریاں دی اور انشااللہ ان کی دی گئی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سرانجام دیتے ہوئے ایک بار پھر گلگت بلتستان کو لاڈکانہ بنائینگے ۔

انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیموں PSFاور PYOکی تنظیم نو کی جائیگی اور PSFکو خالصتاًطلبہ تنظیم بنائی جائے گی اور PYOمیں بھی رکنیت کیلئے عمرکا تعین کیا جائے گا۔7دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی شہادت صوبائی سطح پر بھر پور انداز میں عقیدت و احترام سے منایاجائے گا۔ انہوں نے کہا صحافی برادری سے بہترین ورکنگ ریلیشن قائم کیا جائے گااور اس حوالے سے سینئر صحافیوں سے رابط سازی بھی تیز کی جائے گی۔اس موقع پر شہید بھٹو کی فیملی اور PPPکے شہید ہونے والے جیالوں کے ایصال ثوب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button