معیشت

نجی فش فارمز چلانے والوں کو محکمہ ماہی پروری گلگت بلتستان نے بلامعاوضہ مچھلی کے بچے، فیڈ اور دیگر ضروری اشیا فراہم کردیں

گلگت : فشریز ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی طرف سے پرائیویٹ فش فارمرز کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد ٹراؤٹ فارم کارگاہ میں کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی جان محمد میر ڈپٹی سیکرئٹری زراعت ، لائیوسٹاک اور فشریز تھے۔ تقریب میں ضلع گلگت کے پرائیوٹ فش فارمرذ نے شرکت کی،جبکہ باقی اضلاع کی نمائندگی متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر فشریز حاجی غلام محی الدین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تقریبا پچاس پرائیوٹ فش فارمرز ٹراؤٹ فارمنگ کے شعبے سے منسلک ہیں، جنہیں فشریز ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کئی برسوں سے مالی اور تکنیکی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ جن میں بلامعاو ضہ مچھلی کے بچے ، فش فیڈ، پانی کی فراہمی کے لیے پائپ، خوراک بنانے کی مشین ، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ اس سلسلے میں رواں سال کے لیے مچھلی کی خوراک اور دیگر اشیاء فارمرز کو فراہم کرنے کے لیے یہ تقریب منعقد کی گئی ہے تاکہ ان کے مشکلات کا اذالہ ہو سکے اور وہ فشریز ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے شانہ بشانہ ٹراؤٹ مچھلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکے ۔ تقریب کے اختتام پر جان محمد میر ڈپٹی سیکرئٹری زراعت ، لائیوسٹاک اور فشریز اور ڈائریکٹر فشریز حاجی غلام محی الدین نے پرائیوٹ فش فارمرذ میں فش فیڈ ، خوراک بنانے کی مشینیں اور دیگر فارمنگ مشنری تقسیم کی ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گلگت اکرام حسین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button