متفرق

محکمہ برقیات کی نا اہلی اور تقسیم کے ناقص نظام کے باعث ہنزہ کا آدھا سے زیا دہ کا حصہ تھرمل بجلی سے محروم

ہنزہ (رحیم امان) محکمہ برقیات ہنزہ کی نا اہلی اور تقسیم کاری کے ناقص نظام کے باعث لوڈشیڈ نگ کا دورانیہ برقرار ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہنزہ میں لوڈشیڈنگ کے مسلے کو حل کرنے کے لیے ایک میگاواٹ کا تھرمل جنریٹرکاتنصیب عمل میں لایا گیا تھا مگر محکمے کی نا اہلی اور تقسیم کاری کا نظام نہ ہونے کے باعث ہنزہ کے کثیر آبادی والے علاقے کریم آباد ، حیدر آباد ،گنش اورالتت کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ جوں کا توں جاری ہے علاقہ مکینوں نے محکمے سے جلد بجلی کی تقسیم کاری کے نظام کو بہتر بنانے اور یکساں بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ تھرمل بجلی کے جنریٹر کی پیداواری صلاحیت پر بھی سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button