سیاست

یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کرنے کی خبر سیاسی ساکھ خراب کرنے کی ناکام سازش ہے، حاجی عابد علی بیگ

گلگت۔(پ۔ر)وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ کی جانب سے جاری بیان میں یونیورسٹی کی زمین پر قبضے کی تردید کرتے ہوئے اس طرح کی خبروں کو سیاسی ساکھ خراب کرنے کی نا کام سازش قرار دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی ایک انچ زمین پر قبضے کے اگر کسی کے پاس شواہد ہیں تو سامنے لائیے جائیں۔ چند لوگ جو اس قسم کے من گھڑت اور چھوٹے خبروں کا مقصد قومی اثاثے کو متنازعہ بنانا ہے یونیورسٹی انتظامیہ کے چند آفسیران بھی اپنے مفادات کیلئے اس اہم ادارے کی ساکھ کو خراب کرنے کی سازش میں ملوث ہوسکتے ہیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور اعلیٰ آفیسران سازشی عناصر کی نشاندہی کر کے ا نکے خلاف محکمانہ کاروائی کرئے ۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ میرا موقف اور حقائق جانے بغیر خبر کی اشاعت صحافتی اقدار کی منافی ہے۔ اخبار کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ حقائق اور تحقیق کے بعد خبر شایع کرتا انہوں نے کہا کہ عوام میں میری ساکھ متاثر کرنے پر متعلقہ اخبار کیخلاف قانونی چارہ جوئی رکھتا ہوں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی نے کہا کہ یونیورسٹی ہمارا قومی اثاثہ ہم اس ادارے کی فلاح چاہتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button