سیاست

ن لیگ پر الزامات لگانے والوں کا ماضی منافرت، تعصب اور نفرت سے بھرپور ہے، رہنماوں کا اجتماعی بیان

گلگت (پ ر) ایم ایس ایف (ن) گلگت بلتستان کے صوبائی صدر رضوان راٹھور، جنرل سیکریٹری فہیم احمد، صوبائی ترجمان اسلم پرویز، یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر عطاء الرحمن، کوآرڈینٹر محمد اشفاق، سیکریٹری مالیات برہان الدین، ایم ایس ایف (ن) ضلع گلگت کے صدر نوید اکبر، سینئر نائب صدر عالم حسین، نائب صدر شرافت حسین، ایم ایس ایف (ن) سٹی کے صدر عمرفان میر، سینئر نائب صدر برہان امیر، نائب صدر حسان احمد اور خالد ولی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور ن لیگ پر الزام تراشیاں کرنے والوں کا ماضی منافرت ، تعصب اور نفرت سے بھرپور رہاہے شکست خوردہ عناصر انتخابات میں بری طرح شکست سے دوچار ہوکر حواس باختہ ہوچکے ہیں۔

امجد ایڈووکیٹ فیصل رضا عابدی بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انجمن امامیہ کے صدر فقیر شاہ کالعد م تحریک جعفریہ کے سخی احمد اور ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار مطہر عباس حلقہ نمبر2گلگت سے کس امیدوار کے حق میں دستبردار ہوئے تھے عوام خوب جانتی ہے ایڈووکیٹ کی ماضی سے کون واقف نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہے مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت پر کالعدم جماعتوں کے تعاون کا الزام لگانے والے عناصر نے ہمیشہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا کردار ادا کیا ہے اور روزاول سے دہشتگردوں کے کیسز لڑتے ہیں ایسے عناصر کو مسلم لیگ ن کے قائدین پر الزام تراشیاں زیب نہیں دیتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلزپارٹی کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال ایک مذہبی پارٹی بنادیا ہے اورانجمن امامیہ کے اجلاسوں میں مسلسل شریک ہورہا ہے جو ایک سیاسی پارٹی کیلئے شرمناک بات ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے قائدین اورکارکنوں نے سینے پر گولیاں کھاکر بھی ہمیشہ امن کا درس دیا ہے ایسی جماعت جو امن کی داعی ہے پر بے بنیادی الزام تراشیاں منفی سوچ کی عکاسی کرتی ہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام گواہ ہے کہ گلگت بلتستان میں مذہبی بنیادوں اور مسجدوں کا سہارا لے کر ووٹ لینے کا سلسلہ پیپلز پارٹی نے شروع کیا ہے حالیہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کا مذہبی جماعتوں کے ساتھ اتحاد ناکام ہونے کے بعد الیکشن میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا پیپلز پارٹی کے مذہبی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کو گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے ناکام بنادیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button