متفرق

صحافیوں کے خلاف پولیس گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، اہلکاروں کی تربیت کا انتظام کیا جائے، گلگت میں احتجاجی مظاہرہ

گلگت ( سٹاف رپورٹر ) گلگت بلتستان کے سینئر صحافی خالد حسین پر پولیس تشدد کے خلاف گلگت پریس کلب اور گلگت یونین اف جرنلسٹس کے زیر اہتمام وزیر اعلی سیکریٹیریٹ تک مشترکہ ریلی نکالی گئی۔ ۔وزیراعلی  ہاوس کے باہر روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا گیا۔جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

2 (1)

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر عبدالرحمٰن بخاری ،جنرل سیکریٹری قاسم شاہ،فانس سیکریٹری معراج عالم،سینئر صحافی بشارت مہند اور عیسیٰ حلیم نے کہا کہ گلگت میں پولیس کا رویہ صحافیوں کے ساتھ ہمیشہ منفی ہوتا ہے۔صحافیوں کے ساتھ امسال پولیس گردی کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔گزشتہ روز پولیس گردی کا شکار ہونے والا صحافی اب بھی سٹی ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ہے۔جس کے پیٹ اور سر پر چوٹیں آئی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس فورس کی تربیت کی جائے۔

مقررین نے چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے آئی جی پولیس اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اندر اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف کاروائی کرے، اورآئے روز صحافیوں پرتشدد کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائے۔بصورت دیگر اس احتجاج کا دائرہ گلگت بلتستان بھر تک پھیلا دیا جائے گا، اور صوبائی حکومت اور پولیس کی میڈیا کوریج بند کردی جائے گی۔

دھرنے کے بعد ایس ایس پی گلگت رانا منصور نے صحافی رہنماوں کو مذاکرات کی دعوت دی جس پر پریس کلب کی پانچ رکنی وفد نے ان سے مذاکرات کی، جس میں ایس ایس پی گلگت نے مقررہ وقت میں نے ایکشن لینے کی یقین دیانی کروادی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button