متفرق

ڈپٹی کمشنر سکردو کی زیر صدارت اجلاس میں دیہی ترقی کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،

سکردو(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کی صدارت میں آج سکردو میں دیہی گزشتہ اور موجودہ سال کی دیہی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سکردو چونکہ محکمہ دہی ترقی کے ضلعی ایڈمنسٹرٹر بھی ہیں نے ضلع کی تمام ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سکردو ، اسسٹنٹ کمشنر روندو،تحصیل داروں اور محکمہ دہی ترقی کے ڈپٹی ڈائریکڑ اور دیگر ضلعی عملےء نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر کی تمام تحصیلوں ،یونین کونسلوں میں واٹر چینلز، پینے کے صاف پانی کی سکیمیں، واٹر پمپ،لنک روڑز ،پونی ٹریک، بند اور متعدد تعمیراتی کاموں کی سیکمیں مکمل کی گئی ہیں ۔ان میں اکثر ایسی سکیمیں بھی ہیں جن پر کام تھوڑا بہت باقی ہیں لیکن یہ سکیمیں تکمیل کے اخری مراحل میں ہیں ۔ سال ۱۵۔۲۰۱۴ کی ضلع بھر کی کل اٹھائیس سکیمیں تھی ان میں ۱۱۳ سکیمیں مکمل ہوچکی ہیں ۔ ان میں ۱۵ سکیموں پر کام شروع نہ ہونے کی وجہ،یا عوامی سطح پر تنازات کی وجہ سے یا یہ سکیمیں مفاد عامہ کے منافی ہونے کی وجہ سے فنڈز واپس ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر تحصیل داروں نے اپنے اپنے تحصیلوں میں مکمل ہونے والی سیکموں کی تکمیل کے بارے میں تصدیق کیا اور بعض سکیموں میں کام شروع کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سکردو سید موسی رضا نے ضلع کے اسسٹنٹ کمشنروں اور تحصیلدار وں کو ہدایت دی کی صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق انتظامی مشینری کو تمام چھوٹے بڑے ترقیاتی کاموں کی سخت مانیٹرینگ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتظامی مشینری تمام ترقیاتی کاموں کی سائیٹ میں جاکر خود جائزہ بھی لیں اور ان سکیموں کے تعمیراتی کاموں کی عمل درآمد پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کریں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button