متفرق

الخدمت فاونڈیشن اور جی بی ڈی ایم اے کے درمیان معائدے پر دستخط ہوگئے، دونوں ادارے مل کر متاثرینِ قدرتی آفات کی مدد کریں گے

گلگت(پریس ریلیز)گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے مابین معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔ معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل GBDMAعاصم رضا اور صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے دستخط کر لئے ، معاہدے کے تحت الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان قدرتی آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیگی، GBDMA آفات کے دوران متاثرہ افراد کی نشاندہی کریگا جہاں الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان متاثرین کو ریلیف تقسیم کریگی، الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان آفت زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کریگی۔ الخد مت فاونڈیشن کسی بھی ناگہانی آفت کے دوران ایمبولینس گاڑیاں فراہم کریگی، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی الخدمت فاونڈیشن کے سٹاف اور رضاکاروں کو متعلقہ شعبے سے متعلق تربیت فراہم کریگا، GBDMA اور الخدمت فاونڈیشن ناگہانی آفات کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرنگے ایسے میں الخدمت فاونڈیشن کے آزادانہ تشخص کو برقرار رکھا جائیگا۔جبکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی الخدمت کی سرگرمیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریگا۔GBDMA الخدمت کو آفات کے دوران سرگرم دیگر اداروں کے ساتھ اجلاسوں میں مدعو کریگا۔ دونوں اداروں کے سربراہاں نے مشترکہ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button