متفرق

اشتہاری دہشتگردوں، منشیات کے سمگلروں کے خلاف مہم میں تیزی لائی جائے، آئی جی پی ظفر اقبال اعوان نے ہدایت جاری کردی

گلگت (پ ر) اشتہاری دہشتگردوں کیخلاف مہم میں تیزی لائی جائے منشیات کے سمگلروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے اور غیر قانونی گاڑیوں کی چھان بین جاری رکھی جائے ظفر اقبال اعوام انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان نے یہ احکامات پہلی آئی جی کانفرنس کے اختتام پر دیئے انہوں نے کہاکہ غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ روکنے کیلئے تمام اضلاع اپنے حدود میں داخلی و خارجی پوائنٹس پر چیکنگ کا نظام کو مزید موثر بنائیں ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ عنقریب تمام اضلاع میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے جس کی ابتداء گلگت سے ہوگی انہوں نے کہاکہ پولیس ڈرائیونگ سنٹرز کو مزید فعال بنائیں ان سنٹرز کا عوام کی طرف سے اچھا رد عمل سامنے آیا ہے تمام اضلاع میں شجرکاری کی مہم شروع کی جائے گی جس کی ابتداء گلگت سے ہوگی پہلی آئی جی کانفرنس میں تمام اضلاع کے ایس ایس پیز نے جرائم کی شرح، اشتہاریوں کی گرفتاری ، منشیات و غیر قانونی اسلحہ کیخلاف مہم ، زیر تفتیش مقدمات، ٹریفک کے مسائل، پیٹرولنگ پلان، سی لسٹ کی تیاری، ویلفیئر اور دیگر جاری منصوبوں کے حوالے سے آئی جی پی کو تفصیلی بریفنگ دی پہلی آئی جی کانفرنس میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، تمام اضلاع کے ایس ایس پیز سمیت دیگر یونٹس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button