نوجوان

جمعیت طلبہ اسلام چلاس کی تنظیم نو، امداد اللہ صدر نامزد

چلاس(مجیب الرحمان)جمیعت طلباء اسلام کا اہم اجلاس جمیعت علمائے اسلام سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت فنانس سیکرٹری جے یو آئی دیامر مولانا عبداللہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان بشیر احمد قریشی نے شرکت کی۔اجلاس میں جے یو آئی تحصیل چلاس کے امیر مولانا محمد شریف،مولانا عبدالغفور ،حاجی بختیار سمیت سینکڑوں اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر امداد اللہ کو جمیعت طلباء اسلام تحصیل چلاس کا صدرجبکہ سیف اللہ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔عثمان مدنی کو سینئیر صدر،قاری ولی اللہ کو نائب صدر ظفر اقبال ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،بشارت اللہ کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔اجلاس میں جمیعت طلباء اسلام سٹی چلاس کی کابینہ بھی تشکیل دیدی گئی۔محمد ادریس کو جے ٹی آئی سٹی چلاس کا صدر ،ابوبکر کو جنرل سیکرٹری سئینئیر صدر اکرام اللہ،نائب صدر عبدالکریم،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اسحاق،اور حسین احمد کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر جے ٹی آئی جمل نے جے ٹی آئی کے اغراض و مقاصد بارے آگاہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راہنماء جے یو آئی مولانا عبدالغفور نے نو منتخب کابینہ اور اراکین کو مبارکباد دی اور طلبا ء کونظریاتی محنت کی تلقین کرتے ہوئے اعتدال سے اپنے مشن کو آگے بڑھانے کی اپیل کی۔اجلاس سے بشیر احمد قریشی نے کہا کہ جمیعت طلباء اسلام کا کام فرقہ واریت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنا اور مشن عبیداللہ سندھی پر گامزن ہونا ہے۔جے ٹی آئی فکر کی اصلاح کا نام ہے۔اور نوجوانوں کو شیخ الہند محمودالحسن دیوبندی کے خواب کی تعبیر سچ کر دکھانا ہے۔اجلاس سے مولانا محمد شریف نے کہا کہ جے ٹی آئی ایک پر امن تحریک ہے جو انبیاء کے مشن کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے۔بعد ازاں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بشیر احمد قریشی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اکیس فروری کو جے یو آئی نے گلگت بلتستان کے مسائل اور تحفطات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔جس میں مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button