متفرق

داسو سے چلاس تک پانچ گھنٹوں کا سفر بارہ گھنٹوں میں کیوں طے ہو رہا ہے؟

چلاس(مجیب الرحمان)داسو سے چلاس تک بین الاقوامی شاہراہ قراقرم کھنڈرات میں تبدیل،حادثات میں اضافہ ،پانچ گھنٹوں کا سفر دس سے بارہ گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔ٹرانسپورٹرز اور مسافراذیت میں مبتلا متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق داسو کوہستان سے چلاس سیکشن شاہراہ قراقرم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔جگہ جگہ کھڈے پڑنے سے حادثات میں اضافے سمیت ٹرانسپوٹرز کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔جب کہ وقت کا ضیاع اور تکلیف کا بھی باعث بن رہا ہے۔خراب سڑک کے باعث اشیائے خوردونوش اور دیگر سامان بھی خراب ہو رہا ہے۔جس کی وجہ سے عوام اور ٹرانسپورٹرز اذیت میں مبتلا ہیں۔عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹرز نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے سڑک کی فوری مرمت کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button