خبریںسیاست

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان 30نومبر کو یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منایا گا

گلگت (پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت، ڈویژن کے صدور، جنرل سیکریڑی اور ضلعی صدور اور جنرل سیکریڑیز کا اہم اجلاس کیمپ آفس گلگت میں زیر صدارت صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ منعقعد ہو ا۔

اجلاس میں یوم تاسیس اور حالیہ ٹیکس کے ایشو پر پارٹی عہداروں سے طویل مشاورت ہوئی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ تمام اضلاع میں 30نومبر کو یوم تاسیس اس دفعہ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور بہتر پروگرام کے انعقاد کرنے والی ضلعی تنظیم کو صوبائی تنظیم کی طرف سے ایوارڑ دیا جائے گا۔ا س سال چونکہ پارٹی کی گولڈن جوبلی کی تقریب ہے لہذا ضلعی تنظیمیں اس دفعہ روایت سے ہٹ کر بھرپور عوامی طاقت کے ساتھ منائیں گے اور بند کمرے میں یوم تاسیس کا پروگرام نہیں ہوگا۔

صوبائی صدر نے تمام اضلاع کی تنظیموں کو ہدایت جاری کی کہ وہ تیس نومبر سے پہلے اپنے اضلاع میں پانچ ہزار پارٹی جھنڈے کارکنوں میں تقسیم کریں اور تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو پابند کریں کہ وہ یوم تاسیس کے دن اپنے اپنے گھروں پر پارٹی جھنڈے لگائیں۔ صوبائی صدر نے پانچ نومبر کو مرکزی پروگرام کے لئے تینوں ڈویژن کے صدور اور جنرل سیکریڑیز پر مشتمل کمیٹی بنائی جو کارکنوں کے ساتھ رابطہ کرینگے۔ پانچ نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے پارٹی عہدیداران اور کارکنان گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد سے ریلی کی شکل میں پریڈ گراونڈ جلسہ میں شرکت کے لئے جائیں گے ۔

اس موقع پر پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدرنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان مرکزی انجمن تاجران کو تاریخی ہڑتال پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ہر تاجر کا شکریہ ادا کرتی ہے اور انجمن تاجران کے ساتھ پیپلز پارٹی ہمیشہ کھڑی رہی گی اور آخری حد تک جانے کو پیپلز پارٹی تیار ہے ۔ ہر ضلع میں پیپلز پارٹی کے عہدیدار تاجربرداری کے ساتھ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نااہل اراکین کونسل کی وجہ سے گلگت بلتستان میں انکم ٹیکس لگ چکا ہے۔ اراکین کونسل جب اجلاس میں ہوتے ہیں تو یہ لوگ وہاں پر عوام کے موقیف کو پیش نہیں کرتے۔ جب اجلاس سے باہر آتے ہیں تو ان کا موقف کچھ اور ہوتا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا موقف یہ ہے کہ پہلے گلگت بلتستان کے عوام کو سیاسی حقوق دیئے جائیں جو ملک کے دیگرصوبوں کو حاصل ہیں اسکے بعد گلگت بلتستان میں ٹیکس کا عمل شروع کیا جائیں بصورت دیگر گلگت بلتستان میں کوئی بھی ٹیکس لگنےنہیں دینگے ۔انکم ٹیکس وفاقی سبجیٹ ہے، اگر حکومت گلگت بلتستان یں ٹیکس لاگو کرنا چاہتی ہے تو وہ پہلے قومی اسمبلی اور سینٹ میں گلگت بلتستان کو نمائندگی دے ۔

انہوں نے میڈیا سیل اور سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایات دی ہیں کہ وہ پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پر یو م تاسیس کی بھر پور طریقے سے کمپین کریں۔

اجلاس کے آخر میں صوبائی سیکریڑی اطلاعات محترمہ سعدیہ دانش کے بھائی کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button