صحت

یونین کونسل شگر داسو میں واقع سول ڈسپنسری کی حالت ناگفتہ بہ

شگر(نمائندہ خصوصی) یونین کونسل شگر داسو میں واقع واحد طبی مرکز مسائلستان بن گیا ہے۔ سول ڈسپنسری میں صحت کی سہولیات کا فقدان، بیمار خواتین اور بچے رلنے لگے۔ میڈیکل سپیشلسٹ ندارد، دوائیاں بھی مریضوں کی پہنچ سے دور ہیں۔  سرکاری ہسپتال میں صفائی کا ناقص انتظام بھی ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت کی عدم توجہی ظاھر کررھی ھے۔

داسو سول ڈسپنسری میں دور دراز سے آنے والے مریضوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال میں صرف پراسٹامول کے علاوہ دیگر دوائیوں کا نام ونشان بھی نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرھا ھے صرف خالی پرچیاں تھامنا اور میڈیکل سٹورز کا چکر لگانا مریضوں کا مقدر بن چکا ھے۔ حالیہ دنوں ایک میڈیکل سپشلشٹ عارضی طور پر چیک اپ کررھے ہیں لیکن دوائیوں کا مناسبانتظام نہیں ھے متعلقہ سول ڈسپنسری میں ایمرجنسی کیسیز سے نمٹنے کے لئے بھی کوئی سہولیات موجود نہیں ہیں۔

یونین کونسل داسو کے مریضوں نے میڈیا کو بتایا کہ  ھسپتال میں صحت کی مناسب سہولیات نہیں ہیں، اور انہیں معمولی امراض کا شکار افراد کو بھی سکردو لے جانا پڑرہا ہے۔ مریضوں نے کہا کہ یونین کونسل کی بڑی آبادی کے لیے صحت کی سہولیات  حاصل کرنا خواب بن کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ اے کلاس کے نام پر تعمیر ھونے والے ھسپتال میں سی کلاس ھسپتال کی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں۔ مریضوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور ا نتظامیہ سے داسو شگر ہسپتال میں صحت کی مناسب سہولیات کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button