متفرق

لوکل کونسل بورڈ کے قیام سے لوکل گورنمنٹ کے اداروں میں بہتری آئی ہے ، صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی نے محکمہ بلدیات کے آفسیران سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات کے دفاتر تمام گلگت بلتستان میں موجود ہیں ،جن کے ذریعے عوامی مسائل ان کے دہلیز پر حل کئے جاتے ہیں ۔ اس لئے ضروری ہے کہ تمام بلدیاتی اداروں کے ملازمین ایمانداری، محنت اور لگن سے اپنی خدمات انجام دیں ، تاکہ محکمہ کی کارکردگی کو بہتر کیا جا سکے ،انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ ہذا کے ملازمین اور آفسیران محکمہ کے ذریعہ جاری سکمیوں کا جائیزہ لیں اور عوام کے ساتھ مل جل کر ان سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے ،وزیر بلدیات نے سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ افتخار علی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوکل کونسل بورڈ کی کارکردگی بہت اچھی ہے اور دیگر اداروں کیلئے ایک مثال ہے۔ کم عرصے میں لوکل کونسل بورڈ نے اپنے وجود کو منوایا ہے۔ لوکل کونسل بورڈ کے قیام سے لوکل گورنمنٹ کے اداروں میں بہتری آئی ہے ،جوکہ نیک شگون ہے اس موقع پہ وزیر بلدیات نے کہا کہ نام نہاد اپوزیشن کا کام صرف اور صرف حکومت پر تنقید کرنا ہے ،اگر وہ خود انکی کارکردگی زیرو ہے ،اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ تعمیری تنقید کرے نہ کہ تنقید برائے تنقید ، صوبائی وزیر نے مذید کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچائے گی اور اپنے دور حکومت میں اپنے کئے ہوئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button