کھیل

سیاحت کے فروغ کے لئے چترال فور بائی فور ایڈونچیر کلب کی طرف سے جیپ ریلی نکالی گئی

چترال(بشیر حسین آزاد) چترال میں چترال فوربائی فور کلب ایڈونچریل کی طرف سے جیپ ریلی نکالی گئی جو کہ چترال بائی باس سے شروع ہوکر بلچ اور چھاونی سے ہوتے ہوئے واپس بائی پاس پر اہتمام پذیر ہوا۔ریلی کا مقصد چترال میں ٹوررزم کو پروموٹ کرنا اور چترال کے پوشیدہ مقامات تک سیاحوں کی رسائی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریلی کو لیڈ کرنے والے شیخ فاروق اقبال نے کہا کہ ہمارا مقصد چترال کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھکر مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور چترال کے پوشیدہ مقامات تک سیاحوں کی رسائی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ممبر شپ کے خواہشمند حضرات فارم حاصل کرنے کے لئے بائی پاس روڈ پر ہمارے دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ریلی میں 15فوربائی فور گاڑیوں نے حصہ لیا۔ریلی میں کلب کے بانی افتاب احمد شاہ صدر،سنگین علی غازی نائب صدر،ہمبل محبوب جنرل سیکرٹری اور شیخ فاروق اقبال خزانچی نے بھی شرکت کی۔

34

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button