صحت

باقاعدگی سے ورزش کرنا اور کولیسٹرول سے پاک خوراک کا استعمال دل کی بیماریوں سے بچنے کے لئے ناگزیر ہے، ورکشاپ سے خطاب

گلگت(سٹاف رپورٹر) آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان اور وسطی ایشیاء میں صحت کے نظام کو مستحکم کرنے کا پروجیکٹ (CAHSS) کے زیر اہتمام اوشکھنداس گرلز ہائی سکول میں شعور و آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں پر اوشکھنداس کے عمائدین، یوتھ، سول سوسائٹی اور خواتین اور طلباء و طالبات نے شرکت کیا۔اس پروگرام میں آغا خان ہیلتھ کی جانب سے سکیننگ ٹیسٹ بھی کیا گیا۔پروگرام سے مہمان خصوصی گلگت بلتستان پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چےئرمین کیپٹن (ر) سکندر علی کے علاوء ڈاکٹر نسرین،نور جبین ہیلتھ پرموشن آفیسر، نمبردار ماتم شاہ، سینئر صحافی ثمر عباس قذافی و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چےئرمین کیپٹن (ر) سکندر علی نے کہا علاقے میں ہیلتھ کے حوالے سے شعور و آگاہی فراہم کرنے میں آغا خان ہیلتھ سروس کا اہم کردار ر ہا ہے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نسرین نے کہا کہ دل کا دورہ (ہارٹ اٹیک) کا مرض ہمارے معاشرے میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ صحت مند دل خوشیوں کا ضامن ہوتا ہے۔دل کے دورے کی علامات میں سینے میں تکلیف یا درد، دباؤ، بوجھ،یا پھر گھٹن کی کیفیت کا احساس ہونا ہے ، انہوں نے کہا کہ صحت مند دل کے ساتھ زندگی گزارنے کا راز یہ ہے کہ باقاعدگی سے ورزش کیجائے، ہمیشہ صحت بخش ، کم کولیسٹرول والی غذاؤں کا استعمال کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہمیں علاقے میں پائے جانے والے ڈارائی فروٹ استعمال کرنا چاہیے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نمبردار ماتم شاہ نے کہا کہ اوشکھنداس کے عوام علاقے میں صفائی کا خاص خیال رکھیں، علاقے کے عوام اس وقت گندا پانی پینے پر مجبور ہیں عوام کول کے پانی کو صاف بنانے کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کریں، پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی ثمر عباس قذافی نے کہا کہ صحت زندگی کا دوسرا نام ہے کیونکہ جان ہے تو جہان ہے،ہمیں اپنی زندگی میں متوازن غذا کا استعمال کرنا چاہئے۔ گلگت بلتستان اور چترال میں صحت کے حوالے سے شعور و آگاہی فراہم کرنے میں آغا خان ہیلتھ سروس کا اہم کردار ہے۔ سنڑل ایشیاء ہیلتھ سسٹم سٹرنتھنگ پروجیکٹ کی ہیلتھ پرموشن آفیسر نور جبین نے کہا کہ ہمارے اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد علاقے میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھانا ہے۔ یہ پروجیکٹ پچھلے تین سالوں سے چترال اور گلگت بلتستان کے چار اضلاع ہنزہ، غذر، استور اور گلگت میں کام کر رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا ہے کہ ہمیں بلڈ پیشراور دیگر بیماریوں سے بچنے کے لئے نمکا ور چینی کا کم استعمال کرنا چاہیے۔انسان کو تندرست رہنے کے لئے روزانہ ورزش نہایت ضروری ہے،

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button