متفرق

دیامر بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

چلاس(مجیب الرحمان)دیامر بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برادری کی پر وقار تقریب دیامر بارروم میں منعقد ہوئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی بیگ نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔تقریب میں سول جج سہیل خان سمیت دیگر قانونی ماہرین اور وکلاء کی بڑی تعداد شریک تھی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔نظامت کے فرائض ظفر اقبال ایڈوکیٹ نے سر انجام دئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر دیامر بار ایسوسی ایشن محفوظ الحق ایڈوکیٹ نے معزز جج صاحبان کی تقریب میں شمولیت پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وکلاء برادری نے اتفاق رائے سے کابینہ سازی کر کے نئی روایت قائم کی ہے۔جس پر وکلاء برادری کے مشکور ہیں۔دیامر بار کو مضبوط اور مستحکم بنانے اور وکلاء کے مسائل کی حل کے لئے نئی کابینہ اپنی بھر پور کوششیں جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ دیامر بار روم کی ضروریات پوری کرنے سمیت ادھورے کام مکمل کروانے کے لئے اقدامات کئے جائینگے۔وکلاء برادری کا آپس میں ایک چھتری تلے مل جانا اعزاز کی بات ہے۔وکلاء آپس میں اتفاق و اتحاد کو قائم رکھتے ہوئے قانون کی بالادستی اور عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے سمیت اپنے مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات کرتے رہینگے۔اور اپنی پیشہ وارانہ خدمات کو بلا خوف و خطر جاری رکھیں گے۔تقریب سے جنرل سیکرٹری فضل الٰہی ایڈوکیٹ ،فنانس سیکرٹری جمیل اکبر ایڈوکیٹ،سیکرٹری اطلاعات معروف شاہ جوائنٹ سیکرٹری امان اللہ ایڈوکیٹ نے بھی اظہار خیال کیا۔اور معزز جج صاحبان کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔اور اپنی ذمہ داریوں و احسن انداز میں فرض شناسی اور لگن سے سر انجام دینے کا عہد بھی کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button