متفرق

سکردو، آل پارٹیز کانفرنس میں میں گلگت بلتستان کو پاکستان کا آئینی صوبہ بنانے کا مطالبہ، آئینی حیثیت دینے تک ٹیکسز وصول نہ کیا جائے

سکردو ( رضا قصیر ) آل پارٹی ایکشن کمیٹی کا اجلاس پیپلز سکریٹریٹ سکردو میں ایکشن کمیٹی کے چیئر مین سید عباس رضوی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے اجتماعی مسائل کا جائزہ لیا گیا اور گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے تعین میں تاخیر کی جانے ، سکردو گلگت روڈ کے منصوبے کے ٹنڈر کو منسوخ کرنے اور گلگت بلتستان انیٹی ہولڈینگ ٹیکس کے نفاذپر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کی تاریخی و قانونی حیثیت کے مطابق گلگت بلتستا ن کو فلفور پاکستان کا آئینی صوبہ بنایا جائے اور گلگت بلتستان کو ملک کے آئینی صوبہ بنانے تک گلگت بلتستان کے عوام سے کسی قسم کا کوئی ٹیکس لینا غیر قانونیء ، غیر آئینی اور غیر اخلاقی فیصلہ ہے لہٰذا ٹیکس لینے کے عمل کو فلفور ختم کیا جائے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کو پاک چائینہاقتصادی راہداری منصوبے میں بھر پور حصہ دیا جائے تاکہ یہاں کے لوگ بھی اس سے مستفید ہوسکیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ گلگت سکردو روڈ بلتستان کے لوگوں کی لایف لائن دفاعی سیاحتی نقطہ نگاہ سے اہم ترین شاہرا ہے لہٰذا گلگت سکردو ڑودڈ کا کام فلفور شروع کیا جائے ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 18 مارچ 2016تک ان چاروں اہم مسائل کے حل کے حوالے سے مثبت پش ورفت نہ ہونے کی صورت میں 18 مارچ کو سکردو میں ایک بہت بڑا احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا اور 18 مارچ سے پہلے ایکشن کمیٹی کے ممبران تمام اضلاع اور سب ڈویژن میں عوامی رابطہ مہم شروع کرینگے۔اجلاس میں ایکشن کمیٹی کے چیر مین تحریک اسلامی کے صدر سید عباس رضوری۔ مجلس وحدت امسلیمن کے جنرل سکریٹری سید علی رضوی ، پیپلز پارٹی سکردو سب ڈویژن کے صدر محمد بشیر ، مسلم لیگ ق کے رہنما ء وزیر ولایت علی ایڈووکیٹ ،تحریک اسلامی سکردو کے صدر شیخ فدا حسین عبادی ،تحریک انصاف سکردو سٹی کے آرگنائزر خواجہ مدثر ، انجمن تاجران بلتستان کے صدر غلام حسین اطہر نے شرکت کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button