تعلیم

ضلع دیامر کے گاوں گینی میں واقع گرلز پرائمری سکول کی استانیاں غائب، بچیوں کو کون پڑھائے؟

چلاس(مجیب الرحمان)خواتین کی فلاح و بہبود کے بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے ،گینی میں گرلز پرائمری سکول کی خواتین اساتذہ من پسند سٹیشنوں میں ڈیوٹی کرنے لگیں ،سو سے زائد بچیاں رضا کارانہ ڈیوٹی کرنے والی خاتون کے رحم و کرم پر، مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ذرائع کے مطابق چلاس سے بیس کلومیٹر دوری پر گینی میں واقع گرلز پرائمری سکول عرصہ دراز سے ٹیچرز سے محروم ہے۔ڈیوٹی پر تعینات فیمیل ٹیچرز نے اپنی ڈیوٹی من پسند سٹیشن پر لگوا کر سکول کو خالی چھوڑا ہوا ہے۔اس وقت سکول میں سو سے زائد بچیاں زیر تعلیم ہیں۔سکول میں کنٹریکٹ پر ڈیوٹی دینے والی ایک فیمیل ٹیچر نے سکول کو سنبھالا ہوا تھا ۔جس کا کنٹریکٹ مدت ختم ہونے کے باوجود بھی تعلیمی تسلسل کو جاری رکھنے کے لئے رضاکارانہ طور پر ڈیوٹی کر رہی ہیں۔جبکہ سکول میں تعینات تین فیمیل ٹیچرز عرصہ دراز سے سکول سے غائب ہیں۔جس کی وجہ سے معصوم بچیوں کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے۔اور فیمیل ایجوکیشن کی بہتری کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اور فوری طور پر اساتذہ تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button