متفرق

گلگت بلتستان کے لئے نئی ہیلتھ پالیسی خطے کی جغرافیائی حساسیت کو مدنظر رکھ کربنائی جائے، ڈاکٹر حنیف صدر پی ایم اے جی بی

چلاس(شہا ب الدین غوری سے)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے نو منتخب صدر ڈاکٹرمحمد حنیف ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صلاح الدین نائب صدر ڈاکٹر گلاب شاہ ودیگر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لئے نئی ہیلتھ پالیسی خطے کی جغرافیائی حساسیت کو مدنظر رکھ کربنائی جائے ۔ملک کے دیگر صوبوں کی ہیلتھ پالیسیاں گلگت بلتستان میں کارآمد ثابت نہیں ہو سکتی ہے ۔ہر ڈویژن میں بڑی اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے اور ڈکٹروں کو ہاؤس جاب کی سہولیات دی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں کے سروس سٹریکچر ناقص ہے نئی اسامیاں پیدا نہیں کی جارہی ہیں جسکی وجہ سے ڈاکٹروں کو اس سروس سٹریکچر سے کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کو اپ گریڈ کر کے نئی آسامیاں پیدا کرنا ہو گا تاکہ ڈاکٹرز مستعفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کے ہیڈ کوارٹر اسپتال میں میڈیکل سپیشلسٹ گائینی کالوجسٹ اور سرجن کی تعیناتی لازمی قرار دیاجائے تاکہ مریضوں کی مشکلات کم ہو سکیں انہوں نے کہا کہ تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں نرسنگ اسٹاف اور دیگر اسٹاف کی کمی کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں حکومت کو چاہئیے کہ وہ بڑی اسپتالوں میں نرسنگ سکول کھول دیں جس میں تربیت یافتہ عملہ کی نگرانی میں تربیت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور دیگر انتظامی آفیسران کے مابین مسائل گریڈ کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں حکومت اس حوالے سے بھی اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو سروس اور دیگر سہولیات دی جائے تو ہرڈاکٹر کسی بھی علاقے میں خدمات سرانجام خوشی سے دے گا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے ٹائم سکیل کے مسلئے کا بھی حل نکالا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ پریکٹس پر حکومت پابندی لگانے سے قبل ڈاکٹروں کی نمائند ہ تنظیم سے مشاورت کرنی ہو گی تاکہ اس سے کو ئی مسلئے پیدا نہ ہوں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ڈاکٹروں کے تمام جائز مسائل کو سنیں اس کے بعد مشاورت سے تمام مسائل حل نکالیں تاکہ اس سے عوام کو بھی فائدہ ہوگا اور ڈاکٹرز بھی مستعفید ہو ینگے۔انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ڈاکٹروں کے مسائل یکساں ہیں اور پی ایم اے ڈاکٹروں کے تمام مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کرے گی اور انشاء اللہ حکومت بھی ڈاکٹروں کے جائز مسائل کے حل کے لئے بھر پور اقدامات کرے گی۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button