متفرق

سوست، گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کئے گئے

سوست گوجال (حیدر علی گوجالی )گلگت بلتستان کے تمام ضلعوں میں حادثات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف قیمتی جانوں کا ضیاں ہوتا ہے بلکہ ان حادثات میں جان بحق ہونے اور معذور ہونے والوں کے خاندانوں کی کفالت بھی بری طرح متاثر ہوجاتی ہے۔ حادثات میں موٹر سائیکل سواروں شرح سب سے زیادہ ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ تیز رفتاری او رٹریفک کے بنیادی قوانین سے نا آشنائی ہے۔ اس کے علاوہ دورانِ سواری سیفٹی ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے سے اس کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کے خصوصی احکامات سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ایک زبردست حفاظتی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں موٹرسائیکل چلانے والے نوجوانوں کو مفت ہیلمٹ تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس مہم کا مقصد نوجونوں میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ ان حادثات کی شرح میں کمی لایا جاسکے او رحادثے کی صورت میں قیمتی جانوں کا ضیاں کم ہو۔
گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح گزشتہ روز پاک چائینہ سرحد پر واقع سوست بازار میں بھی پولیس کی جانب سے نوجوان موٹرسائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیا گیا۔ Gojal DSP/ SDPO سید جان، ایس ایچ او سوست اسٹیشن عابد کریم اور نمبردار غلام سفیر نے درجن سے زائد نوجوانوں میں ہیلمٹ تقسیم کیا۔

نوجوانوں کی جانب سے اصغررومی نے پولیس ڈپارٹمنٹ او رخاص طور پر آئی جی پی گلگت بلتستان کا شکریہ اداکیا اور امید ظاہر کیا کہ اسی طرح کے دیگر خطرناک اور جان لیوا چیزوں کے حوالے سے پولیس اور دیگر ادارے شعور و آگاہی فراہم کرتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ شاہراہ قراقرم کے بننے کے بعد گوجال اور ہنزہ میں حادثات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اسی طرح کے بروقت اقدامات سے ان حادثات میں کمی لایا جاسکتا ہے تاکہ انسانی جانوں کا ضیاں نہ ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button