گلگت بلتستان

متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم گوہر آباد سرکل میں آٹھ ارب 35 کروڑ روپوں کی تقسیم شروع

چلاس(اسد اللہ سے)متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم گوہرآباد سرکل کے 8ارب35کروڑ کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اس حوالے سے ایک پروقار تقریب لینڈ ایکوزیشن دفتردیامر بھاشہ ڈیم میں منعقد ہوئی ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنردیامر ملک دلدار نے باقاعدہ متاثرین میں چیک تقسیم کردیا ۔گوہرآباد سرکل میں بونرداس ،گونرفارم سمیت تتہ پانی اور دیگر علاقوں کی مکمل ادائیگی کی جارہی ہے اب تک متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم میں مجموعی طور پر 29ارب 50کروڑ کی ادائیگی کی گئی ہے ۔جبکہ گوہر آباد سرکل کے 8ارب35کروڑ آج سے تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔تھلپن ،کے کے ایچ،تھک ایریا اور چلاس کے داسسز کے علاؤہ دیگر تمام متاثر ہونے والے ایریاز کی ادائیگی مکمل کردی گئی ہے ۔رواں ماہ کے آخر تک ڈیم کے تمام متاثرہ ایریاز کی ادائیگی کی مکمل کی جائیگی۔جس کے بعد امید پیدا ہوئی ہے کہ دیامر بھاشہ ڈیم کی تعمیر اتی کام کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button