متفرق

پشاور چترال روٹ ہر پی آئی اے کرایوں میں نمایاں کمی کا امکان، عوام میں خوشی لہر دوڑ گئی

چترال (بشیر حسین آزاد ) با وثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پشاور سے چترال PIA کے کرایوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ چترال سے پشاور اور پشاور سے چترال PIA کا کرایہ کم از کم3500 تک ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں پچھلے سال پشاور ہائی کورٹ میں بطور مختار خاص امین الحسن بانی رکن PTI ضلع چترال نے چترالی عوام کو ریلف پہنچانے کے لئے چترال سے پشاور PIA کرایوں میں کمی اور پروازوں کی باقاعدگی کے حوالے سے کیس دائر کیا تھا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق کیس فیصلہ کن مر حلے میں ہے۔موجودہ حکومت کے مناسب اقدامات کی وجہ سے اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں میں PIAکے کرایوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کیس کے وکیل ممتاز احمد نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ سخت مشکل حالات میں یہ کیس پشاورہائی کورٹ میں دائر کیا تھا اب اللہ کے فضل سے مذکورہ کیس فیصلہ کن مراحلہ میں داخل ہوا ہے ۔جسٹس ارشاد قیصر نے اپنے ریماکس میں یہ بات کہی کہ چترالی عوام کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، عدالت میں PIA کے و کیل عنایت الرحمن نے اپنے جواب دعویٰ میں کہا تھا کہ PIA پشاور سے چترال کرایوں میں اضافہ نہیں کیاگیا بلکہ حکومت نے ٹیکس لگا لر کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔ چونکہ چترال ٹیکس فری زون میں شامل ہے پی ائی اے اور حکومت ٹیکس کی مد میں خطیر رقم چترالی عوام سے و صول کر رہی ہے۔ کیس کی سماعت 10 مارچ 2016 کو پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی مگرPIA کے وکیل کی عدم موجودگی کی وجہ سے اگلے دو ہفتوں میں کیس کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کیس کے وکیل ممتاز احمد کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ چند ہفتوں میں چترالی عوام کو PIA کے کرایوں میں خاطر خواہ کمی کے ساتھ ساتھ پروازوں بھی ریگولر ہوگی ۔آخر میں کیس کے وکیل نے امین الحسن کے جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہو ئے کہاکہ اس کیس میں امین الحسن کافی صبر ازما مراحل سے گزرے جو کہ کسی بھی کیس کو جتنے کے لئے ضروری ہو تا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button